اسسٹنٹ کمشنر کا ڈجکوٹ میں روٹی ،نان نرخوں کاجائزہ

 اسسٹنٹ کمشنر کا ڈجکوٹ میں روٹی ،نان نرخوں کاجائزہ

ڈجکوٹ( نمائندہ دنیا) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر فضل عباس نے چیف آفیسر ڈجکوٹ مرتضیٰ جاوید کے ہمراہ شہر کی مختلف مارکیٹوں میں ہوٹلز کا وزٹ کیا شہریوں سے سستی روٹی ملنے بارے پوچھا گیا ۔۔

سستی روٹی نہ دینے والے اور کم وزن میں روٹی فروخت کرنے والے متعدد ہوٹلز مالکان کو جرمانے کیے اور تین ہوٹلز سیل کئے اس موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو میں اسٹنٹ کمشنر فضل عباس نے کہا مزدور طبقہ اور عام آدمی کے لئے روٹی بنیادی ضرورت ہے اور سستی روٹی سے عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ علاقہ بھر کے تمام ہوٹلز اور تندوروں پر باقاعدہ ریٹ اور وزن بارے لسٹیں لگائی گئیں اور آج عمل درآمد نہ کرنے اور عوامی شکایات پر کارروائی کی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں