4 ایل پی جی شاپس کے نامکمل فائر سیفٹی انتظامات پر چالان

 4 ایل پی جی شاپس کے نامکمل  فائر سیفٹی انتظامات پر چالان

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس نعیم سندھو کی ہدایات پر پٹرول و گیس کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد اور ۔۔

ناقص فائر فائٹنگ انتظامات والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ، اس سلسلہ میں سول ڈیفنس آفیسر کی زیر نگرانی انفورسمنٹ ٹیم نے تھانہ سٹی گوجرہ کی حدود میں کارروائی کرتے 4 ایل پی جی شاپس کے نامکمل فائر سیفٹی انتظامات پر چالان کئے ، جبکہ ایک گیس شاپ مالک کے خلاف تھانہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کروادیا، ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں غیرقانونی طور پرگیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں