چناب نگر :پنجاب کی ثقافت زندہ رکھنے کیلئے نیزہ بازی مقابلے

چناب نگر :پنجاب کی ثقافت زندہ رکھنے کیلئے نیزہ بازی مقابلے

چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر کے العباس سٹیڈیم میں پنجاب کی ثقافت نیزہ بازی کو زندہ رکھنے کے لیے سالانہ نیزہ بازی کے مقابلے جاری۔۔

 ، مقابلوں میں قومی سمیت 44 مایہ ناز گھڑ سوارں حصہ لے رہے ہیں ، مقابلوں میں شاہسوار اپنی دلیری اور مہارت کے جوہر دکھا رہے ہیں ،جب سوار اپنے ہدف میں کامیاب ہوتا تو شائقین اسے دل کھول کر داد دیتے ، سٹیڈیم تالیوں سے گونجتا رہا ، نیزہ بازی مقابلے کے آرگنائزر حسین عباس کا کہنا تھا کہ ملک کے نامور سوار اس ایونٹ میں شامل ہوئے پنجابی ثقافت کے اس نیزہ بازی کے پروگرام سے لطف اندوز ہونے کے لیے پورے ملک سے شائقین نے چناب نگر کا رخ کرتے ہیں ، شائقین کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ثقافت نیزہ بازی کو زندہ رکھنے کے لیے ایسے پروگرام ہوتے رہنے چاہئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں