ڈپٹی کمشنر کا اجلاس ، روٹی و نان کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا

ڈپٹی کمشنر کا اجلاس ، روٹی و نان کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا ایوننگ اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں روٹی ونان کی مقررہ قیمت پر فروخت اور وزن یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیااورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہوٹلز وتندوروں کی مسلسل انسپکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قیمت ایپ پنجاب اور ٹال فری نمبر پر موصولہ صارفین کی اوورچارجنگ سے متعلقہ شکایات کا بھی ازالہ کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں