ایف آئی اے کا ایکشن ،بجلی چوری میں ملوث 5افراد پر مقدمات

ایف آئی اے کا ایکشن ،بجلی چوری میں ملوث 5افراد پر مقدمات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایف آئی اے نے کارروائیاں کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث 5افراد کو قابو کرکے واقعات کے مقدمات درج کرلئے ۔

فیصل آباد زون میں ایف آئی اے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 افراد کو ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پایاگیا۔ جن کی جانب سے دفاتر، گھروں اور فیکٹریوں کو ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی سپلائی کی جارہی تھی۔ جس سے سرکاری خزانے کو بھی لاکھوں روپے مالیت کے خسارے کا شکار بنایا جارہا تھا۔ ایف آئی اے کی جانب سے پاکپتن، عارف والا، اور فیصل آباد میں کار روائیاں کی گئیں۔ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کار روائیاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں