روٹی کے نرخوں پر عمل نہ ہوسکا ڈی ایچ کیوہسپتال کے کولرزخراب

روٹی کے نرخوں پر عمل نہ ہوسکا ڈی ایچ کیوہسپتال کے کولرزخراب

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کاغذی کارروائیوں میں مصروف ،ضلع بھر میں روٹی کی سرکاری مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی نہ بنایا جاسکا ۔

شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی ،سبزیوں اور روز مرہ استعمال کی اشیاء کی مقررہ سر کاری قیمتو ں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔ دریں اثناانتظامیہ کی عدم تو جہ سے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نصب واٹر کولرز خراب ہو نے سے مریضوں اور لواحقین کیلئے پینے کا پانی نایاب ہو کر رہ گیا ، موسم گرما میں پینے کے پانی کی نایابی سنگین صورت اختیار کر چکی ہے ، مریضوں نے ارباب اختیار سے واٹر کولرز فوری فعال کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں