دو گروپوں کی تحصیل ہسپتال میں لڑائی ، ڈاکٹرکومارنے کی کوشش

 دو گروپوں کی تحصیل ہسپتال میں  لڑائی ، ڈاکٹرکومارنے کی کوشش

پیرمحل(نمائندہ دنیا )میڈیکل لیگل حاصل کرنے آئے دو گروپوں کی تحصیل ہسپتال پیرمحل ایمر جنسی وارڈ میں آمنے سامنے لڑائی دونوں گروپوں کے افراد نے ایمرجنسی وارڈ کا لاکھوں کا سامان توڑ ڈالا ملزموں نے ایمرجنسی میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے ایک دوسر ے پر کرسیوں بنچوں کا استعمال کیا ایمرجنسی میں تعینات عملہ نے بھاگ کر جان بچائی ۔

 ویڈیو بنانے پر ڈیوٹی ڈاکٹر کو گالم گلوچ اور مارنے کی کوشش کی ڈیوٹی ڈاکٹر اور ہسپتال عملہ کاکہنا ہے 15 پر کال کے باوجود پولیس موقع پر تاخیر سے پہنچی اور کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی پولیس کو 15 کال کے باوجود لیٹ پہنچنے پر شدید مذمت کرتے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے کیاہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں