خاتون کے گھر پر قابض بااثر اے ایس آئی کو تحفظ فراہم

خاتون کے گھر پر قابض بااثر اے ایس آئی کو تحفظ فراہم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تاندلیانوالہ میں خاتون کے گھر کے تالے توڑ کر اس پر مبینہ قبضہ کرنے والے اے ایس آئی اشرف ودیگرملزموں کیخلاف ایس پی صدر ڈویژن کی جانب سے کارروائی کی بجائے ۔۔

قبضہ میں ملوث بااثر پولیس اہلکار کو ہی تحفظ فراہم کئے جانے کے انکشافات ۔ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج مقدمہ میں قصبہ کی رہائشی مسرت بی بی نے موقف اختیا رکیا کہ اس نے ملزم اویس سے مکان خریدکر اپنا 16 لاکھ کا سامان منتقل کرلیا ۔ بعد ازاں وہ بیٹے کے ہمراہ عمرہ کیلئے روانہ ہوگئی ۔ اس دوران ملزم اویس اور اے ایس آئی اشرف نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسکے مکان کا تالا توڑکر لاکھوں کا سامان چوری کرلیااور مکان پر قبضہ کرلیا۔ پولیس نے مسلسل دو ماہ خوار کیا ، جس پر متاثرہ خاتون سی پی اوعلی ضیاء کومسئلہ بیان کیا تو انکی جانب سے اے ایس آئی کو گرفتار کرنے ، اسکے خلاف مقدمہ درج اورمکان کا قبضہ واپس دلوانے کا حکم جاری کیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج اوراشرف کو تو حراست میں لے لیا لیکن تاحال مکان کا قبضہ واپس نہ کروایا۔ اشرف کو حوالات میں بند کرنے کی بجائے پروٹوکول کے ساتھ رکھا ہواہے ۔ مقدمہ کی پیروی سے روکنے اور صلح کا دبائوڈالا جارہا ہے ۔ ڈی ایس پی تاندلیانوالہ کی انکوائری اور محکمہ مال کی رپورٹ بھی متاثرہ خاتون کے حق میں ہے ۔ متاثرہ خاتون نے ایس ایس پی آپریشن حسن جاوید بندیشہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مکان واپس دلانے کے ساتھ ساتھ ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں