دنیا کی خبر پر جڑانوالہ روڈ پر تجاوزات ختم ،سخت کارروائی کاعندیہ

 دنیا کی خبر پر جڑانوالہ روڈ پر تجاوزات ختم ،سخت کارروائی کاعندیہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)روزنامہ دنیا کی خبر پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن متحرک ہوگئے ، جڑانوالہ روڈ پر موجود تجاوزات ختم کروا دی گئیں۔ سی او میونسپل کارپوریشن نے دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا ۔

روزنامہ دنیا نے جڑانوالہ روڈ پر جلوی مارکیٹ اور ڈھڈی والہ میں تجاوزات کی خبر شائع کی جس پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو متحرک ہوگئے زبیر وٹو اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ جڑانوالہ روڈ پر پہنچ گئے سی او میونسپل کارپوریشن نے اپنی نگرانی میں تیزاب مل چوک سے ڈھڈی والہ آخری سٹاپ تک سڑک کے دونوں اطراف کو تجاوزات سے پاک کروایا سی او میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو کا کہنا تھا کہ تجاوزات کرنے والوں کو آخری وارننگ دی گئی ہے اب دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں