ارتھ ڈے ،ریسکیو رزکی شجرکاری مہم ، آگاہی واک وسیمینار

ارتھ ڈے ،ریسکیو رزکی شجرکاری مہم ، آگاہی واک وسیمینار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ارتھ ڈے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر قیادت آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ریسکیو افسروں اور سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 ضلع بھر میں مختلف ریسکیو سٹیشنز پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سمیت تمام آفسران، سٹاف اور ریسکیو والنٹیئرز نے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا کہ اس دن کو منانے کا مقصد کرہ ارض کے قدرتی سسٹم کو درپیش خطرات سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ زمین کی حفاظت ہم سب کی یکساں ذمہ داری ہے تاکہ زمین کو درپیش ماحولیاتی خطرات سے بچایا جا سکے ۔ انسانی سرگرمیوں سے زمین کے قدرتی نظام پر گہرے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جن کا خمیازہ ہم آج زلزلوں، سمندری طوفانوں، سیلاب اور خشک سالی وغیرہ جیسی قدرتی آفات کی صورت میں بھگت رہے ہیں اگر مناسب اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مستقبل میں قدرتی آفات کی شرح مزید بڑھے گی۔ سب سے پہلے شجرکاری کو فروغ دینا اہم ہے ہمیں چاہیے کہ اس دن کی مناسبت سے ہر شہری کم از کم ایک درخت ضرور لگائے درخت لگانے کے بعد اس کی افزائش اور دیکھ بھال کی بھی ضرورت ہے ۔ درختوں کی کٹائی کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔ دوسرا پلاسٹک کا بڑھتا ہوا استعمال بھی نیا چیلنج ہے ۔ ہمیں یہ شعور اجاگر کرنا ہو گا کہ پلاسٹک چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو ہمیں اس کا استعمال بہت محدود کرنا ہو گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں