ماموں کانجن ،گردونواح میں مچھروں کی بھرمار،سپرے کرانیکامطالبہ

ماموں کانجن ،گردونواح میں مچھروں  کی بھرمار،سپرے کرانیکامطالبہ

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)ماموں کانجن اور گردونواح میں مچھروں کی بھرمار ، لوگوں کا جینا دو بھر ہو گیا ،مچھر مار سپرے نہ ہونے سے مچھروں کے کاٹنے سے شہری ملیریا کاشکار ہونے لگے ۔

انتظامیہ کی جانب سے کئی برسوں سے سے مچھر مار سپرے نہیں کیاجارہا اور وہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور عوام بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔شہریوں نے ڈی سی فیصل آباد اورڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر سے مچھر مار سپرے کرانے کامطالبہ کیاہے ۔  

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں