باہمی تجارت کے وسیع مواقع ، فائدہ اٹھایاجائے :مہمان سفیر

باہمی تجارت کے وسیع مواقع ، فائدہ اٹھایاجائے :مہمان سفیر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور قازقستان کے درمیان باہمی تجارت کے وسیع مواقع ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کیلئے اب تمام راستے ہموار ہیں۔

 یہ بات قازقستان کے سفیر مسٹر یرژان کستافین نے فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہترین تعلقات ہیں جبکہ و ہ بی ٹو بی تعلقات کو بھائی سے بھائی کے درمیان تعلقات قرار دیئے ہیں۔ باہمی تعلقات ٹھوس کی وجہ سے کراچی، لاہور اور ملتان کو قازقستان کے متعلقہ شہروں کا جڑواں شہر قرار دیا جا چکاہے جبکہ فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیا گیا ہے ۔یہ دونوں شہر ٹیکسٹائل کی وجہ سے مشہور ہیں اسلئے فیصل آباد کے کاروباری افرادکو علاقائی حکمت عملی کو اپناتے ہوئے اس شہر میں سرمایہ کاری کرنا چاہیے جہاں سے وہ 5یوریشین ملکوں کو بھی برآمدات کر سکتے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں