خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں اترا ہوں :میاں عمران

 خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں اترا ہوں :میاں عمران

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )امیدوار برائے حلقہ PP 95 چنیوٹ میاں عمران علی نیکوکارہ نے کہاہے کہ کسی سے ذاتی مخالفت نہیں ،عوامی خدمت کے جذبہ سے میدان میں اترا ہوں حکومت کسانوں کے ساتھ ظلم و زیادتیوں کا سلسلہ بند کرے۔۔۔

میرا سیاست میں آنے کا مقصدصرف شہر اور حلقہ کی بہتری ہے ، حلقہ پر مسلسل قابضین نے شہر کا برا حال کر دیا ہے عوام کو حلقہ کی حالت بدلنے کے لیے اپنا نمائندہ بدلنا ہوگا۔ میاں عمران نے اپنے ڈیرہ پر عوامی مسائل سنتے کہا میرا دروازہ ہر مظلوم اور غریب کے لیے کھلا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کسانوں کے ساتھ زیادتیوں کاسلسلہ بند کرے اور انکو اجناس کی مناسب قیمت ادائیگی یقینی بنائے ، جب کسانوں کو بلیک میں مہنگی کھاد ،مہنگا تیل اور بجلی مل رہی تھی تب حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی تھی اور مافیاز کو نوازنے کے لیے گندم باہر سے بغیر پلاننگ منگوا لی گئی جس سے آج ہمارا کسان دھکے کھانے پر مجبور ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں