کارپوریشن کی مبینہ کرپشن ، سڑکیں تعمیر کے چند روز بعد کھنڈر

 کارپوریشن کی مبینہ کرپشن ، سڑکیں تعمیر کے چند روز بعد کھنڈر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال اور مبینہ کرپشن کا انکشاف سرگودھا روڈ کی تعمیر کے چند ماہ بعد ہی سڑک زمین میں دھنس گئی۔۔۔

 گہرے شگاف نے میونسپل کارپوریشن اور ٹھیکیدار کی کارکردگی کا بھانڈہ پھوڑ دیا ۔سرگودھا روڈ کی لاری اڈا سے الائیڈ موڑ کی جانب جانے والی سائیڈ پر محکمہ ہائی وے نے کام کیا جبکہ الائیڈ موڑ سے لاری اڈا کی جانب آنے والی سائیڈ میونسپل کارپوریشن نے بنائی سڑک پر یوسف چوک کے قریب اچانک ہی گہرا شگاف پڑچکا ہے سڑک زمین میں دھنس جانے کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت شدید متاثر ہورہی ہے ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مبینہ طور پر سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا اور مزدوری بچانے کے لیے سڑک کو درست انداز میں بنانے کی بجائے جلدی میں بنایا گیا ذرائع کے مطابق سڑک کا بیڈ بنانے سے پہلے کمپیکٹر اور بلڈوزر کا استعمال بھی کم کیا گیا اور پتھر کی مقدار بھی کم ڈالی گئی جس کی وجہ سے چند ماہ پہلے بننے والی سڑک ہی زمین میں دھنس چکی ہے جس سے میونسپل کارپوریشن کی مبینہ کرپشن اور ٹھیکیدار کے ساتھ ملی بھگت کا پول کھل گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں