سیٹ بیلٹ کا استعمال ،تحفظ اور فوائد ،موٹروے پولیس کا سینٹی سیشن

سیٹ بیلٹ کا استعمال ،تحفظ اور فوائد ،موٹروے پولیس کا سینٹی سیشن

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سیٹ بیلٹ کا استعمال تحفظ اور اسکے فوائد کے حوالے سے موٹروے پولیس کی جانب سے سیفٹی سیشن کا انعقاد کیاگیا۔

موٹروے پولیس کے روڈ سیفٹی اویرنیس یونٹ نے گورنمنٹ ٹیکسٹائل کالج فیصل آباد میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر انچارج روڈ سیفٹی اویرنیس یونٹ ایم فورعثمان شبیر نے روڈ سیفٹی پر لیکچر دیا ۔ سیشن میں وائس پرنسپل ایم طلحہٰ ، کالج اساتذہ ،سٹاف اور طلبا نے شرکت کی ۔ انچارج روڈ سیفٹی کا کہنا تھا کہ آئی جی موٹروے پولیس کے وژن کے مطابق عوام الناس میں ٹریفک قوانین کے اصول و ضوابط بارے آگاہی مہم جاری ہے ۔ روڈ سیفٹی پر عمل پیرا ہو کر ہی حادثات میں کمی ممکن ہے ۔ اساتذہ اکرام طلبا میں سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کی افادیت بارے شعور اجاگر کرنے میں بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں