ڈپٹی کمشنر کاسبزی منڈی غلام آباد میں نرخوں کاجائزہ

ڈپٹی کمشنر کاسبزی منڈی غلام آباد میں نرخوں کاجائزہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے سبزی منڈی غلام آباد کا دورہ کیا اور مقررکردہ نرخناموں کے مطابق پھلوں وسبزیوں کی فروخت اور معیار کو چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورچارجنگ کی کوئی گنجائش نہیں۔

دریں اثناپرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر54 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج اور44 دکانیں،ہوٹلز،تندوروں کو سیل کردیا گیا۔ کمشنر سلوت سعید نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ چاروں اضلاع فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں 180 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر سرگرم ہیں اوریکم اپریل2024ء سے اب تک مارکیٹوں اوربازاروں میں ایک لاکھ 82 ہزار 548، انسپکشنز کے دوران اوورچارجنگ کی 5173، اورنرخنامے آویزاں نہ ہونے کی6836 شکایات پرایک کروڑ 9 لاکھ 54 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں