شادی شدہ خاتون دو کمسن بچوں سمیت مبینہ طور پر اغوا

شادی شدہ خاتون دو کمسن بچوں سمیت مبینہ طور پر اغوا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو دو کمسن بچوں سمیت مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا۔

تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے چک نمبر 276 ج ب کے رہائشی قاسم نے پولیس کو بتایا کہ ملزم ندیم کی جانب سے اسکی اہلیہ ناہید اور اسکی 2سالہ بیٹی مومنہ اور 5 سالہ بیٹے حسین کو اغواکرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے سے کمسن لڑکے کو مبینہ طورپر اغوا کرلیاگیا۔ چک نمبر 266رب کے رہائشی اقبال نے پولیس کو بتایا کہ اسکا 6 سالہ بیٹا مہاراجہ گھر کے باہر کھیل رہاتھا۔ کہ اس دوران نامعلوم ملزموں کی جانب سے اسے اغوا کرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا لیکن تاحال ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں