مسلح ملزموں نے ماں بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

 مسلح ملزموں نے ماں بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح ملزموں کی جانب سے ماں بیٹے کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ سمن آبادکے علاقے مسعود آباد کی رہائشی رفیقہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم قیصر اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے اسکے بیٹے کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنایاجارہا تھا کہ اس دوران خاتون رفیقہ بی بی اپنے بیٹے کو بچانے کیلئے آگے بڑھی تو ملزموں نے اسے بھی قابو کرلیااور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں