مخالفین کا رنجش پر میاں بیوی کو قابوکرکے بدترین تشدد

مخالفین کا رنجش پر میاں بیوی کو قابوکرکے بدترین تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین نے میاں بیوی کو قابوکرکے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا۔

تھانہ سول لائنز کے علاقے اسلام نگر کی رہائشی تانیہ نامی خاتون نے پولیس کوبتایا کہ ملزموں کی جانب سے سابقہ رنجش پر اسے اسکے خاوندسمیت قابو کرلیاگیا اور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ تشدد کرتے ہوئے خاتون کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے گئے ۔ جس سے وہ نیم برہنہ بھی ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں