بیلف ،پولیس اہلکاروں سے مزاحمت،ملزم کو چھڑوالیاگیا

بیلف ،پولیس اہلکاروں سے مزاحمت،ملزم کو چھڑوالیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملزم کی گرفتاری کیلئے آنے والے عدالتی بیلف اور پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کرتے ہوئے زیر حراست ملزم کو چھڑوالیاگیا۔

تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے کرتارے والا میں عدالتی بیلف خالد شاہ نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ عدالتی عملہ مقامی پولیس ٹیم کے ہمراہ کرتارے والا میں ملزم ناصر کو عدالتی حکم پر حراست میں لیاگیا تو ملزم اور اسکے دیگر اہلخانہ کی جانب سے پولیس ٹیم کے ساتھ مزاحمت شروع کردی گئی اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زیر حراست ملزم ناصر کو چھڑوا کر فرار کروادیاگیا جبکہ اس دوران ملزم غلام مصطفی کو موقع سے حراست میں لے لیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں