فیسکو ریجن، مزید29بجلی چور پکڑے گئے ، 22لاکھ جرمانہ

فیسکو ریجن، مزید29بجلی چور پکڑے گئے ، 22لاکھ جرمانہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران مزید29بجلی چور پکڑے گئے۔۔۔

جن کو62ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور22لاکھ39ہزار سے زائدکے جرمانے کئے گئے ۔فیسکو ریجن سے 232روزکے دوران کل7676 بجلی چورپکڑے گئے جن کو ایک کروڑ80لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 80کروڑ50لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر7560بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج جبکہ کل6205کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں