مسلح افراد کا گھر میں گھس کر خواتین ودیگر اہلخانہ پرتشدد

مسلح افراد کا گھر میں گھس کر خواتین ودیگر اہلخانہ پرتشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو مبینہ طو رپر یرغمال بناتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنادیا۔

تھانہ سرگودھا روڈکے علاقے بسم اللہ ٹائون کے رہائشی عمیر جاوید نے پولیس کوبتایا کہ اسکی ہمشیرہ نمرہ اور دیگر اہلخانہ گھر پر موجود تھے کہ اس دوران ملزم نواز اور اسکے دیگر مسلح ساتھیوں کی جانب سے دھاوا بول دیاگیااور اسکی ہمشیرہ نمرہ ویگرکو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنادیاگیااور گھر پر موجود دیگر افراد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنائے رکھا گیا۔ بعد ازاں ملزم گن پوائنٹ پر دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے 90ہزار روپے ، موبائل فون اور زیورات چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں