6منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں چرس،شراب ضبط

6منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں چرس،شراب ضبط

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف مقامات سے 6منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں چرس و شراب ضبط کرلی گئی ۔

 صدر تاندلیانوالہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو حراست میں لیکر پونے چار کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی چوکی رحمے شاہ کے انچارج رائے توصیف نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے چک نمبر 396 گ ب روڈاں والی کے بدنام زمانہ منشیات فروش احمد ولد ظہرے خاں کو حراست میں لے لیا۔ جسکے قبضہ سے تلاشی کے دوران 3680 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ملزم منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔ تھانہ کوتوالی کے علاقے میں شریف نامی ملزم کو سب انسپکٹر ندیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قابو کرکے 2500 گرام چرس اور 1500گرام افیون برآمد کرلی۔ صدر پولیس نے ملزم اکرم سے 23 لیٹر شراب اور ملزم عثمان سے 12 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے ملزم خرم سے 30 لیٹرشراب اور کھرڑیانوالہ پولیس نے ملزم سمرون سے 20 لیٹر شراب برآمد کرلی۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات بھی درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں