30 دنوں کی بلنگ یقینی بنانے کیلئے پروریٹا سوفٹ وئیر کا آغاز

30 دنوں کی بلنگ یقینی بنانے کیلئے پروریٹا سوفٹ وئیر کا آغاز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)نے وزارت توانائی کی ہدایت پر صارفین کی 30 دنوں کی بلنگ کو یقینی بنانے کیلئے پروریٹا نامی بلنگ سوفٹ وئیر کا آغاز کردیا۔

جسکے تحت ریجن بھرکے آٹھ اضلاع کے صارفین کو تیس دنوں کی کھپت کے لحاظ سے بلوں کا اجرا ہوا۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر عامرکا کہنا ہے کہ ماضی میں صارفین کی طرف سے زائد دنوں کی ریڈنگ کا احتمال ظاہر کیاجاتا تھا۔ ریجن بھر کے آٹھ اضلاع فیصل آباد،جھنگ،سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ، بھکر،خوشاب اور میانوالی کے صارفین کو ماہ اپریل میں مختلف بیجز میں 30دنوں کے حساب سے بلوں کا اجراکیاگیا ہے ۔ پروریٹا بلنگ پروگرام میں جدیدسوفٹ وئیرکی مدد سے صارفین کی کم دنوں مثلاً 28دنوں کی بلنگ کو 30دن جبکہ زائد دنوں یعنی 32یا 33دنوں کی بلنگ کو بھی جدیدپروگرام کی مدد سے 30دنوں کی بلنگ کرنے میں مددملی ہے ۔کمپنی کی اس کارکردگی کو وزارت کی جانب سے سراہا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں