دو روزہ لائلپور انڈسٹریل ایکسپو کا آغاز آج ہو گا

 دو روزہ لائلپور انڈسٹریل ایکسپو کا آغاز آج ہو گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریل لینکیجز اور ڈنمارک کے سفارتخانہ کے اشتراک سے دو روزہ لائلپور انڈسٹریل ایکسپو کا آغاز آج ہو گا۔

 ایکسپو کا تھیم پائیدار خوراک کے نظام کی فراہمی اور ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات اور غذائی تحفظ ہے ۔ ایکسپو میں ڈنمارک کے سفیر ایچ ای جیکوب بطور مہمان خصوصی جبکہ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین بطور پیٹرن انچیف شرکت کریں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں