ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے کمسن بچی جاں بحق ، مقدمہ درج

ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے کمسن  بچی جاں بحق ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریکٹر ٹرالی سے کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے بستی اوڈاں کے رہائشی شہزاد نامی شہری کی بیٹی 8 سالہ مدیحہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ اس دوران شیر خان نامی ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے اسے ٹکر مار دی ۔ جس سے وہ زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں