بھینس غائب اور لوڈر رکشہ چوری کرنے پرمقدمات درج

بھینس غائب اور لوڈر رکشہ  چوری کرنے پرمقدمات درج

ماموں کانجن نمائندہ دنیا )بھینس غائب اور لوڈر رکشہ چوری کرنے پر دوافراد کیخلاف مقدمات درج ۔

نواحی گاؤں 548گ ب کی رہائشی شائستہ بی بی نے فخر عباس کو بھینس مالیتی تین لاکھ روپے حصہ پر دے رکھی تھی جو اس نے غائب کرلی ۔ چور غوثیہ کالونی گلی نمبر8بلاک نمبر 3کے رہائشی الیاس کا لوڈر رکشہ مالیتی دو لاکھ پچاس ہزار چوری کر کے فرار ہوگئے ،غوثیہ کالونی میں پہلے بھی متعدد رکشے چوری ہوچکے ہیں ، پولیس ملزم گرفتارکرنے میں ناکام ہے ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں