صوبائی صدر ممتاز دولتانہ کسان احتجاج میں ممکنہ شمولیت پر گرفتار

صوبائی صدر ممتاز دولتانہ کسان  احتجاج میں ممکنہ شمولیت پر گرفتار

پیرمحل ( نمائندہ دنیا )کسان احتجاج میں ممکنہ شمولیت پر ممتاز دولتانہ صوبائی صدر کاشتکار فائونڈیشن گرفتار کرلئے گئے ۔

 گندم خریداری مسئلے پرکسانوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کے خلاف پولیس متحرک ہوگئی ممتاز دولتانہ کو ا نکی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا۔ ممتاز دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کی گرفتار یوں کی بجائے انکے مطالبات تسلیم کرے ہم گرفتاریوں جیلوں سے ڈرنے والے نہیں حکومت گندم خریدنے کی بجائے کسانوں کو احتجا ج پر مجبور کررہی ہے ۔کسانوں کے احتجاج کو روکنے کے لئے موٹر وے ایم تھری انٹر چینج پر پولیس نفری تعینات کردی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں