بھگت سنگھ کے آبائی گاؤں بنگے کی ڈسپنسری میں ادویات فراہم

 بھگت سنگھ کے آبائی گاؤں بنگے  کی ڈسپنسری میں ادویات فراہم

جڑانوالہ،مکو آنہ (نمائندگا دنیا)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداﷲ نیئر شیخ کی ہدایت پر تحریک آزادی کے ہیرو سردار بھگت سنگھ کے آبائی گاؤں چک نمبر 105 گ ب بنگے میں قائم ڈسپنسری میں ادویات فراہم کر دی گئیں۔

شاہد وینس، علی وینس و دیگرمعززین علاقہ کا کہنا ہے کہ تاریخی گاؤں بنگے میں 14 سال سے ضلع کونسل کے تحت ڈسپنسری کام کر رہی ہے، 07,108,109 چک کے مکین بھی یہاں علاج کیلئے آتے ہیں ، امید ہے کہ ڈسپنسری کو جلداپ گریڈ کیا جائے گا۔دریں اثنااے سی سٹی سیف خٹک نے 105 گ ب بنگے کی ڈسپنسری کادورہ کیا اور علاقہ مکینوں کو ایم بی بی ایس ڈاکٹر اور LHV کو جلد تعینات کرنے کا یقین دلایا جس پر علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا شکریہ ادا کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں