کتاب کی رونمائی ، شعرا نے کلام سنایا

کتاب کی رونمائی ، شعرا نے کلام سنایا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بزم عابد تمیمی انٹر نیشنل کے زیر اہتمام بسلسلہ تقریب رونمائی ‘‘چپ دیاں رمزاں ’’شاعر امجد عارفی منعقد ہوئی ۔

مہمان خصوصی نامورشاعر امجد عارفی،صدارت اے ایچ عاطف اور مہمانانِ اعزاز پروفیسر ایوب،شوکت آزاد ایڈووکیٹ،ڈاکٹر خالد یاسین،فخر زمان تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض فلک شیر نوید نے انجام دئیے ۔ماسٹر جاوید ،اے ایچ عاطف حسنین سہیل ودیگر نے کتاب پرروشنی ڈالی ۔آزاد نقیبی، سردار نصراﷲ خان درانی،ڈاکٹر زاہد یاسین اکھیاں،فلک شیر ھاشمی،اظہر عاصی،علی اعجاز،ظفر احمد،خالد اقبال خالد،حاجی زاہد ساویز،ندیم اعجاز،حفیظ الرحمن حفیظ،ناصر علی انجم، یوسف نیئر ماسٹر جاوید زاہد،شجاعت رجوی ودیگر شعراء نے اپناکلام سنا کر سامعین سے داد وصول کی ۔ شرکانے وزیر اعلیٰ مریم نواز ودیگرحکام سے چنیوٹ آرٹس کونسل کے قیام کامطالبہ کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں