فضل عمر ہاکی کلب کی کامیابی

فضل عمر ہاکی کلب کی کامیابی

چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر ہاکی گراؤنڈ میں فضل عمر ہاکی کلب اور شیخ نعیم اختر ہاکی اکیڈمی کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کھیلا گیا۔۔۔

یہ میچ فضل عمر ہاکی کلب چناب نگرنے 2 گول سے جیت لیا ،میچ کے بہترین کھلاڑی حمزہ قرار پائے مہمان خصوصی پرنسپل نصرت جہاں اکیڈمی عمر فاروق اور عابد محمود بھٹی تھے ۔اس موقع پر فضل عمر کلب کے کوچ مزمل اور انکے معاون راشد محمود بھٹی اورانس شہزاد بھٹی نے کہا کہ نوجوان نسل کو اپنی صحت کی بہتری کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہنا چائیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں