تحریک انصاف حق کی جنگ لڑرہی مسائل حل کیلئے کوشاں:ڈاکٹر نثار

تحریک انصاف حق کی جنگ لڑرہی  مسائل حل کیلئے کوشاں:ڈاکٹر نثار

پینسرہ(نمائندہ دنیا)تحریک انصاف حق اور سچ کی جنگ لڑ رہی ہے کپتان کی خواہش ہے کہ ملک میں میں انصاف کا بول بالا ہو عام آدمی کو انصاف ملے انتقامی سیاست کا خاتمہ ہو مگر اقتدار کے بھوکے اور جعلی مینڈیٹ پر آنے والے چاہتے ہیں کہ۔۔۔

 وہ کرسی سے چمٹے رہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے چوہدری انواز کے والد کے انتقال پرتعزیت کے موقع پر حلقہ کے معززین سے بات چیت کرتے کیا انہوں نے کہا جعلی حکومت زیادہ دیر چلتی نظر نہیں آ رہی حلقہ کے عوامی مسائل حل کے لئے کوشاں ہیں حلقہ سے تھانہ کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں