کالج گیٹ میں گاڑی مارنیوالے شہری کی پولیس سے مزاحمت

 کالج گیٹ میں گاڑی مارنیوالے شہری کی پولیس سے مزاحمت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) نجی کالج کے گیٹ میں گاڑی سے ٹکر مارنے والے شہری کی جانب سے پولیس ٹیم سے مزاحمت کرتے ہوئے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دی گئیں۔

تھانہ منصور آباد کے علاقے کینال روڈ پر واقع نجی کالج کی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ملزم یاسین پرویز کی جانب سے انکے کالج کے مین گیٹ کو اپنی گاڑی سے ٹکر مارتے ہوئے تباہی کا شکار بنایا جارہا ہے ۔ جس کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی کو کار سوار ملزم کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھی ہاتھاپائی شروع کردی گئی اور ا س دوران اہلکاروں کی وردیاں بھی پھٹ گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں