پو لیس کی کارروائی ، دو مبینہ ڈاکو گرفتار ، ایک فرار ہو گیا

 پو لیس کی کارروائی ، دو مبینہ ڈاکو گرفتار ، ایک فرار ہو گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے دو مبینہ ڈاکوئوں کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ ایک ڈاکو موقع سے فرا رہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تھانہ ٹھیکری والاکے علاقے چک نمبر 66 ج ب کے قریب پولیس نے کارر وائی کرتے ہوئے دو مبینہ ڈاکوئوں شیراز اور عدنان کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ انکا ساتھی عاقب موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ڈاکوئوں کی تلاشی کے دوران اسلحہ، موبائل، نقدی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں