سیل کلینک کھول کر بیماریاں بانٹنے والے ملزم پکڑے گئے

سیل کلینک کھول کر بیماریاں بانٹنے والے ملزم پکڑے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سیل شدہ کلینک کی سیل توڑ کر شہریوں سے زندگیوں سے کھلواڑ کرنے و الے ملز موں کو حراست میں لے لیاگیا۔

صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 66 گ ب میں ڈاکٹر  علی کی جانب سے اپنی ٹیم کے ہمراہ کار روائی کرتے ہوئے صفدر اور چک نمبر 65 گ ب میں نصیر نامی شہری کی غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے کلینک کو سیل کردیاگیا۔ جہاں بغیر اجازت میڈیکل سروسز دیتے ہوئے شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا جارہا تھا۔ جس پر دونوں کلینک کو سیل کیاگیا۔ مگر ملز موں کی جانب سے کلینک کی سیل توڑ کر کام شروع کردیاگیا۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارر وائی شروع کردی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں