قبرستان اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا پانی7روز سے بند

 قبرستان اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا پانی7روز سے بند

پیرمحل (نمائندہ دنیا )مرکزی قبرستان اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا پانی 7روز سے بند، عوام پینے کے پانی کو ترس گے ۔

مرکزی قبرستان اور سید منور گیلانی واٹر فلٹریشن پلانٹ کو پانی مہیا کرنے والی لائن بند ہونے سے پانی کی سپلائی بند ہونے سے علاقہ مکین سخت مشکلات کاشکار ہیں۔ میونسپل کمیٹی پیرمحل کے افسروں و عملہ کو نشاندہی کے باوجود پانی سپلائی بحال نہ ہو سکی جس سے محلہ اپرکالونی لوئر کالونی شادمان کالونی دیگر اضافی آبادیوں کے لاکھوں مکین پینے کے صاف پانی کو ترس گئے ۔شیخ منیر ایڈو وکیٹ ودیگرعلاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ، اے سی پیرمحل چیف آفیسر پیرمحل سے مرکزی قبرستان اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی پانی سپلائی پائپ لائن کوفوری بحا ل کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں