فیسکو ریجن میں صارفین کے مسائل حل کیلئے کچہریاں جاری

فیسکو ریجن میں صارفین کے مسائل حل کیلئے کچہریاں جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو فیسکوا نجینئر عامرکی خصوصی ہدایت پر فیسکو ریجن میں صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے فوری ازالہ کیلئے آن لائن کچہریوں کا انعقاد جاری ہے ۔

 آن لائن کچہریوں سے نا صرف صارفین کے مسائل میں کمی واقع ہو رہی ہے بلکہ صارفین فیسکو افسروں کو براہ راست اپنے مسائل سے آگاہ کر تے ہیں جس سے فیسکو انتظامیہ کو اپنی سروسز کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے یہ باتیں سپرنٹنڈنگ ا نجینئر فرسٹ سرکل امیرخان نے سرکل آفس میں منعقدہ آن لائن کچہری کے موقع پر کہیں۔ کچہری میں سول لائن،عبداللہ پور،چک جھمرہ،جڑانوالا،چنیوٹ اور لالیاں ڈویژن کے صارفین نے ایس ای فرسٹ سرکل کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں