تجاوزات کیخلاف کار روائی ، سنار کے گارڈ کی مزاحمت

تجاوزات کیخلاف کار روائی ، سنار کے گارڈ کی مزاحمت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کی ستیانہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف کار روائی کے دوران سنار کے گارڈ کی جانب سے مزاحمت کی گئی میونسپل کارپوریشن عملے اور سکیورٹی گارڈ میں ہاتھا پائی ہوئی۔

گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن کا عملہ ستیانہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کررہا تھا عملے کی جانب سے دکانوں کے باہر موجود بڑے بورڈ بھی اتارے جارہے تھے اسی دوران سنار کی دکان سے بورڈ اتارنے پر سنار کے مسلحہ گارڈ کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کے عملے کے ساتھ مزاحمت کی گئی تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی میونسپل کارپوریشن کے عملے کی جانب سے پولیس کو بلانے کے بعد پولیس نے مسحلہ گارڈ سے اسلحہ چھین کر گارڈ کو حراست میں لے لیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں