ٹی ایچ کیوہسپتال سمندری ، انسولین غائب ،مریض پریشان

ٹی ایچ کیوہسپتال سمندری ، انسولین غائب ،مریض پریشان

سمندری (نمائندہ دنیا) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمندری سے انسولین کی عدم دستیابی پر شوگر کے مرض میں مبتلا سینکڑوں مریض پریشانی سے دو چار، مہنگے داموں بازار سے خریدنے پر مجبور ۔

 ہسپتال میں کئی ماہ سے سے انسولین نہیں مل رہی مریض انسولین حصول کیلئے ہسپتال کے بار بار چکر لگا رہے ہیں ۔ اکثر مریض قوت خرید نہ ہونے پر انسولین نہیں لگا سکتے ۔ موذی مرض شوگر میں مبتلا مریضوں نے وزیر اعلی ٰمریم اور نواز سے مطالبہ کیا ہے وہ تحصیلوں کے ہسپتالوں پر بھی اپنی توجہ مرکوز کریں اور انسولین سمیت دیگر امراض کی ادویات کی دستیابی یقینی بنائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں