جڑانوالہ کھرڑیانوالہ روڈ پر سیف سٹی کیمرے نصب ہونگے

جڑانوالہ کھرڑیانوالہ روڈ پر سیف سٹی کیمرے نصب ہونگے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)حساس اداروں کی نشاندہی پر جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے جڑانوالہ کھرڑیانوالہ روڈ پر سیف سٹی کے تحت کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔

علاقے میں درجنوں فیکٹریز اور صنعتی یونٹس میں روزانہ ہزاروں افراد مزدوری کرتے ہیں اور سینکڑوں مسافر گاڑیوں کی آمدو رفت بڑھنے کھرڑیانوالہ اوردوسرے لنک روڈ زپر وارداتوں میں خاطر خواہ اضافہ نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے آئے روز ڈاکو لاکھوں کا مال و زر چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ میں جڑانوالہ کھرڑیانوالہ روڈ پر بڑھتے جرائم کنٹرول کرنے کیلئے سیف سٹی کیمروں کی تنصیب جلد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وارداتوں میں ملوث افراد کو ٹریس کرنے میں آسانی ہو اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جایا سکے نشاندہی پر سیف سٹی کیمروں کو فعال کیا جا رہا ہے علاقہ مکینوں نے سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کو احسن اقدام قرار دیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں