ٹی ایچ کیو ہسپتال 3ماہ سے آئی سپیشلسٹ سے محروم

ٹی ایچ کیو ہسپتال 3ماہ سے آئی سپیشلسٹ سے محروم

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 3 ماہ سے آئی سپیشلسٹ نہ ہونے سے امراض چشم میں مبتلا افرادکو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

عوام بھاری فیسوں کے ساتھ پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج کرانے پر مجبور ہیں ۔ محکمہ صحت کو شکایات بھی دی گئیں مگر ڈاکٹر کی تعیناتی نہ ہوسکی ۔ علاقہ مکینوں نے سیکرٹری ہیلتھ ، ڈپٹی کمشنر جھنگ اور سی ای او ہیلتھ سے صور تحال کا نوٹس لیتے ہوئے آئی سپیشلسٹ کی فی الفور تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں