آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری

آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی سٹائل  ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری

آباد(سٹاف رپورٹر)آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی (ایشیئن) سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ عبداللہ پور میں جاری ہے ۔ گذشتہ روز دو میچ کھیلے گئے جن کے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن سرور رانا تھا۔

دیگر مہمان گرامی میں چیف ایگزیکٹو فیسکو ا نجینئر عامر، بورڈ ڈائریکٹرز افتخار انصاری، نعمان خالد اور راجہ امیرحمزہ شامل تھے ۔ پہلے میچ میں میپکو(ملتان) کی ٹیم نے فیسکو (فیصل آباد) کو 40کے مقابلے میں 52پوائنٹس سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں لیسکو (لاہور) نے گیپکو(گوجرانوالہ) کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 40کے مقابلے میں 49پوائنٹس سے ہرایا۔ آج دو میچ کھیلے جائیں گے پہلا میچ میپکو اور لیسکو کے درمیان جبکہ دوسرا میچ فیسکو اور گیپکو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں