فوڈ اتھارٹی کامیٹ پروسسنگ و سپائسز یونٹ پر چھاپہ

 فوڈ اتھارٹی کامیٹ پروسسنگ و سپائسز یونٹ پر چھاپہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اقبال ٹائون میں واقع میٹ پروسسنگ یونٹ اور سپائسز یونٹ پر چھاپہ مارا 1200 کلو ممنوعہ چائنہ نمک، 500۔۔۔ کلو مکئی پاؤڈر ضبط، 350کلو ناقص بدبودار گوشت اور

 1من ممنوعہ اجزاء تلف کردئیے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف کارر وائیوں کے دوران میٹ پروسیسنگ یونٹ سیل کر دیا اور 1لاکھ 75ہزار جرمانہ عائد کیا یونٹ کے انتہائی ناقص انتظامات گندے بدبودار چلرزمیں گوشت کو سٹور کیا گیا تھا تلفی ریکارڈ عدم دستیاب تھا گوشت پر مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ دوسری کاروائی میں ممنوعہ مضر صحت چائنہ نمک برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا اشیاء ٹوٹے فرش پر رکھی گئی تھی تیار پراڈکٹس پر تاریخ موجود نہیں تھی بدبودار چلر میں خون موجود تھا ممنوعہ چائنہ نمک اور مضر صحت گوشت مارٹس اور سپر سٹورز پر سپلائی کیا جانا تھا ناقص گوشت اور ممنوعہ نمک کا خوراک میں استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں