امتناع قادیانیت آرڈیننس پر سختی سے عمل کرایاجائے :علما

 امتناع قادیانیت آرڈیننس پر سختی سے عمل کرایاجائے :علما

چناب نگر(نامہ نگار)1984کو جا ری ہو نے والے امتناع قادیانیت آرڈیننس پر سختی سے عمل در آمد کی ضرورت ہے حکومت ابتک قادیانیوں کو اس آرڈیننس کا پابند نہیں بنا سکی اور قا دیانی کھلم کھلا آرڈیننس کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔۔۔

 جس سے حکومت کیلئے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں ختم نبوت سیمینار سے خطاب کرتے مقررین نے کیا ۔ مولانا ملک خلیل ،مولانا مغیرہ،مولانا شبیر عثمانی،مولانا سلمان عثمانی،قاری یوسف و دیگر نے کہا 1984کے آرڈیننس کے تحت قا دیانی اپنے آپ کو مسلمان نہیں کہہ سکتے ،اسلامی شعائر استعمال نہیں کر سکتے ،اپنی عبادت گاہ کو مسجدکا درجہ نہیں دے سکتے ،اپنے مذہب کی تبلیغ نہیں کر سکتے لیکن یہاں قادیانی سب کچھ کر رہے ہیں انکو کھلی آزادی ہے ،حکومت قا دیانیوں کی اسلام و ملک دشمن و منفی سر گرمیوں کا نو ٹس لے ، قادیانی غیر مسلم اقلیت ہیں ان کا اسلام سے کو ئی تعلق نہیں ،چناب نگر میں حکومت اپنی رٹ قائم کرتے ہوئے یہاں سے نو گو ایریاز ختم کرائے اورچناب نگر میں مسلما نوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں