چور گینگ گرفتار ، 6 موٹر سائیکلیں اور ایک لاکھ روپے برآمد

چور گینگ گرفتار ، 6 موٹر سائیکلیں  اور ایک لاکھ روپے برآمد

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ صدر پولیس نے موٹر سائیکل چوری اورچھیننے کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 6 موٹر سائیکلیں 1 لاکھ روپے نقدی اور 2 پسٹل برآمد کر لئے ۔

 ایس ایچ او ریاض اٹھوال کا کہنا ہے کہ گینگ کے ارکان کاشف اور مدثر اسلم سرکل جڑانوالہ میں نقدی اور موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو جاتے تھے جنہیں خصوصی ٹیم تشکیل دیکر دھرلیاگیا ۔دوران تفتیش ملزموں نے شہریوں سے مال و زر لوٹنے کا اعتراف کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں