ڈینگی لاروا کے تمام ہاٹ سپاٹس کلیئر کئے جائیں:ڈ ی سی

ڈینگی لاروا کے تمام ہاٹ سپاٹس کلیئر کئے جائیں:ڈ ی سی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ایم عمیرکی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس ہوا۔محکمہ صحت و دیگر تمام متعلقہ محکموں کے اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی ٹیموں کو تاکید کی کہ وہ لاروا سرویلنس کرکے تمام ہاٹ سپاٹس کو کلیئر کریں۔ دریں اثناگورنمنٹ گرلز ہائی سکول صدر میں سٹوڈنٹس کونسل کی حلف برادری تقریب کا انعقاد ،مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ایم عمیر نے طلبہ سے حلف لیا اورخطاب کرتے کہا کہ ضلع کے 642 ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسل کے الیکشن کامقصد طلبہ میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا اور پروان چڑھانا ہے ۔ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی حلف برادری تقریبات ہوئیں ۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ابوبکر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ روز مرہ استعمال اشیائے ضروریہ نرخوں کا ازسرنو جائزہ لیکر نئے ریٹ مقررکئے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں