حوالاتیوں کے انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے :ڈی پی او جھنگ

 حوالاتیوں کے انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے :ڈی پی او جھنگ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کے حوالات میں بند ملزموں کو بنیادی انسانی حقوق کے تحت سہولیات دینے کے احکامات جاری کر دئیے ،شدید گرمی میں ملزموں کیلئے ٹھنڈا پانی اور پنکھوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدیات جاری کر دی گئیں۔

 ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ضلع بھر کے ایس ایچ اووز کو پروفیشنل ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حوالات میں بند ملزموں کے تمام انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے جس کا حق انہیں قانون دیتا ہے ، گرمی کے سخت موسم کے پیش نظر تمام ایس ایچ اوز اور تھانوں کے محرر اس بات کو یقینی بنائیں کہ حوالاتوں میں صفائی ستھرائی کے علاوہ پنکھے موجود اور فعال ہوں ، ٹھنڈے پانی سمیت ملزموں کے کھانے کا بھی خیال رکھا جائے ۔ڈی پی او نے کہا کہ ڈی ایس پیز تھانوں میں سرپرائز وزٹ کر کے حوالاتوں کے حوالے سے قانون کے تمام تقاضوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں ،اگر کسی تھانہ کی حوالات میں قانون کے تحت دی گئی سہولیات پوری نہ ہوئیں تو ایس ایچ او،محرر سمیت ذمہ دار پولیس افسروں اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں