5لاکھ آمدن پرملازمین کیلئے 2فیصد ادائیگی لازمی :ایڈیشنل کمشنر

5لاکھ آمدن پرملازمین کیلئے 2فیصد ادائیگی لازمی :ایڈیشنل کمشنر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ایڈیشنل کمشنر محمد خالد نے کہا ہے کہ 18۔ویں ترمیم کے بعد ورکرز ویلفیئر فنڈ کی۔

 وصولی کی ذمہ داری صوبوں کو سونپ دی گئی ، جس کے مطابق 5لاکھ سے زائد انکم والے ایمپلائرز کیلئے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت 2فیصد کی ادائیگی کرنا لازمی ہے جسے پی آر اے وصول کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس فنڈ سے رجسٹرڈ ورکروں کے بچوں کو شادی اور موت کی گرانٹ کے علاوہ ہاؤسنگ، سکالر شپ اور مفت تعلیم جیسی سہولت مہیا کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ وصولیاں شروع کرنے سے قبل ہم یہاں آپ کو آگاہی دینے کیلئے حاضر ہوئے ہیں تاکہ آپ اپنے ورکروں کی بہبود کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وصولیاں پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2019ء کے تحت ہوں گی اور اس سلسلہ میں نوٹس جاری کرنے کا سلسلہ جلد شروع کیا جا رہا ہے ، یہ وصولیاں 27نومبر 2019ء سے کی جائیں گی تاہم وہ دوستانہ ماحول میں کنٹری بیوشن کی وصولی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں