کھیلوں کے فروغ کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے :راؤ کاشف

سمندری (نمائندہ دنیا )رکن پنجاب اسمبلی راؤ کاشف رحیم خاں نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فٹ بال اکیڈ می برائے ینگسٹرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر الیون برادرز فٹ بال کلب سمندری کے بانی و صدر رانا گوہر حیات و دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ راؤ کاشف رحیم نے مزید کہا کہ گراؤنڈ میں سیڑھیوں کی تعمیر اور کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ، سمندری ہمارا شہر ہے اس کی تعمیر و ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کر نا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ گز شتہ پا نچ سالوں میں سمندری کی عوام سے ظلم و جبر والا سلوک کیا گیا ،تاجروں اور عوام پر جھوٹے مقدمات درج کروائے گئے عوام سب کا احتساب کریں ،اب یہ ظلم جھوٹے مقد مات کی سیاست نہیں ہو نے دینگے ۔