نیپرا سیفٹی کوڈکے مطابق ترحفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم

نیپرا سیفٹی کوڈکے مطابق ترحفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جنرل منیجر آپریشن فیسکو محمد رفیق نے کہا ہے کہ گرڈسٹیشنوں پر نیپرا سیفٹی کوڈکے مطابق عملدرآمد کرتے ہوئے تمام ترحفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور۔۔۔

 اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی یہ باتیں انھوں نے 132کے وی ایس پی ایس گرڈسٹیشن کے دورہ کے موقع پر کہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ نیپرا سیفٹی کوڈکی مکمل تعمیل کی جائے تاکہ فیسکو کے قیمتی اثاثہ جات اور ملازمین کی جان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے ۔انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سیفٹی انوائرمنٹ اینڈ کوالٹی ایشورنس ،ایڈیشنل ڈائریکٹر سیفٹی محمد امجداوراسسٹنٹ ڈائریکٹر سیفٹی عمار افضل چٹھہ کے ہمراہ گرڈسٹیشن کے مختلف حصوں،ریکارڈروم، کنٹرول روم، بیٹری روم اوریارڈکا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود عملہ سے تکنیکی نوعیت کے مختلف سوالات بھی کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں